ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسہ میں شرکت کے لئے ملتان سے روالپنڈی جانے والے کارکنوں نےلال حویلی کے باہر مظاہرہ کیا ، مظاہرہ کی قیادت ضلعی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی ملتان و ڈویژنل انچارج میڈیا سیل رئیس الدین قریشی اور زونل صدر ملک سجاد حسین نے کی ، کارکنوں نے شیخ رشید کے خلاف نعرے بازی کی ،دیگر شہروں سے آئے ہوئے کارکنوں نے بھی شیخ رشید کے خلاف ملتان کے جیالوں کی نعرے بازی میں شامل ہوگئے ، رئیس قریشی، ملک سجاد، حاجی اکرم انصاری، سلیم شہزاد، خالد تھہیم، اشفاق قریشی، شہباز ڈوگر، سلطان خان، سلیم اللہ بھٹی، فرحان اللہ خان و دیگر نے اس موقع پر کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے کارکن جاگ اٹھے ہیں مجبور نہ کیا جائے کیونکہ ہم اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف کوئی بھی تبصرہ گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔دریں اثناء ملتان سے جانے والے عہدے دار و کارکن سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، ڈویژنل صدر ملتان خالد حنیف لودھی، ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید صدیقی، ضلعی صدر میاں کامران عبداللہ مڑل، ضلعی جنرل سیکرٹری راو ساجد علی، سٹی جنرل سیکرٹری اےڈی بلوچ، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن رئیس الدین قریشی، سٹی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران، و دیگر قائدین شیخ غیاث الحق، سید عارف شاہ، ایم سلیم راجہ، ملک ندیم اختر، سید فرحان زیدی، نعیم بھٹی، مرزا نذیر بیگ کی قیادت میں مرکزی تقریب میں شرکت اور بی بی کی جائے شہادت پر حاضری و فاتحہ خوانی اور دعا کے بعدملتان واپس پہنچ گئے ۔