• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پابندیوں کو 147 روز مکمل

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کی جانس سے عائد پابندیاں 147 ویں روز میں داخل ہو گئیں۔

مقبوضہ کشمیر کی ہائی کورٹ نے 3 افراد کی کالے قانون’پبلک سیفٹی ایکٹ‘ کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دے دی اور ان کو رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

مقبوضہ وادی میں مواصلاتی رابطے منقطع ہیں، سخت سردی میں کشمیری مشکلات سے دوچار ہیں۔

انٹرنیٹ کی معطلی کے باعث طلبا اور تاجر سخت پریشان ہیں، مختلف امتحانوں میں شرکت کے خواہش مند سیکڑوں طلبا کو انٹرنیٹ نہ ہونے کے باعث شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی ہائی کورٹ نے کالے قانون ’پبلک سیفٹی ایکٹ‘ کے تحت 3 کشمیریوں کی نظر بندی کالعدم قرار دے دی اور ان کی فوری رہائی کے احکاما ت دے دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کے 141دن مکمل

دوسری جانب امریکا کے صدارتی امیدوار بننے کے ڈیموکریٹ خواہش مند سینیٹر کوری بوکر نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حالِ پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

پاکستانی امریکن سینئر ڈیموکریٹ لیڈر ڈاکٹر آصف محمود سے ملاقات میں سینیٹر کیری بوکر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پربات کرنا جمہوریت کی خدمت ہے۔

تازہ ترین