• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شدید سردی کی لہر برقرار، گلگت بلتستان میں دریا جم گئے

شدید سردی کی لہر برقرار، گلگت بلتستان میں دریا جم گئے 


ملتان، لاہور، اسلام آباد، اسکردو (نمائندگان جنگ، ایجنسیاں )کراچی سے خیبر اور گلگت سے گوادر تک سردی کی شدید لہر جاری ہے،گلگت بلتستان میں دریائے شیوک اور ندی نالے جم گئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کالام ، پارا چنار اور چکوال منفی 5، کوئٹہ اور قلات میں منفی 4 ڈگری، ایبٹ آباد منفی 2، اٹک منفی 1، پشاور اور مری میں صفر ڈگری رہا، اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 2ڈگری سینٹی ڈگری گریڈ رہا کراچی 9، لاہور6، کوئٹہ -4، مظفر آباد 0، گلگت -8، ملتان 6حیدر آباد 7ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ مالم جبہ میں برف باری کا سلسلہ تھم گیا سیاحوں نے بڑی تعداد میں مالم جبہ کا رخ کر لیا برف پوش پہاڑ حسین وادی مالم جبہ میں روڈ بحالی کے بعد سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ۔ گلگت بلتستان کے شہر اسکردو میں درجہ حرارت منفی 20، جب کہ بالائی علاقوں میں منفی 25ریکارڈ کیا گیا ہے، جسکے باعث دریائے شیوک منجمد ہو گیاجبکہ ندی نالے بھی جم گئے ۔بالائی علاقوں میں پائپ لائنوں میں پانی جمنے سے مختلف مقامات پر پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے، جبکہ شیلا، شغرتھنگ اور گلتری میں دواں اور غذائی قلت کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ چند روز کے دوران ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میںنئے سال کے آغاز سے بارشوں اور برف باری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ۔

تازہ ترین