• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردارمحمد شمیم خان کل ریٹائر ہو جائینگے،جسٹس مامون رشید شیخ نئے چیف جسٹس ہونگے

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان 62سال کی عمر پوری ہونے پر کل ( منگل) کواپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائینگے۔ انکی جگہ یکم جنوری 2020ء کو سینئر ترین جسٹس مامون رشید شیخ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھائینگے۔ جسٹس سردار محمد شمیم خان کی ریٹائرمنٹ پر تقریب کا انعقاد کیا جائیگا جس میں لاہورہائیکورٹ کے ججز صاحبان اور لاء افسران شریک ہونگے۔ جسٹس مامون رشید شیخ 18مارچ 2020ء تک چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے فرائض سر انجام دینگے۔ جسٹس مامون رشید شیخ 19 فروری 2010ء کو لاہو رہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات ہوئے تھے۔
تازہ ترین