ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق صوبائی وزیر اور سابق مشیر وزیر اعلیٰ سندھ سردار غلام مصطفی لاشاری مختصردورے پر ملتان آئے ،انہوں نے مختلف تقریبات میں شرکت کی، چیمبر آف سمال ٹریڈرز جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر اور صدر انجمن تاجران سورج کنڈ روڈ سیاسی سماجی رہنما ملک نیاز محمد بھٹہ کے ظہرانے میں شرکت کی،انہوں نے کہا کہ ملکی مجموعی صورتحال تسلی بخش نہیں،ہم تاجر برادری کے ساتھ ہیں ، تقریب میں صادق خان لاشاری، عبدالکریم خان لنڈ،ملک ارشد اقبال بھٹہ،مظفر خان بلوچ، اکمل خان بلوچ،ملک عزیز الرحمنٰ کمبوہ، چوہدری خالد مولا،عرفان خان گورمانی،ملک عمران بھٹہ،شیخ مظہر،،ملک سجاد بھٹہ سمیت دیگر سیاسی سماجی اور تاجررہنماؤں نے شرکت کی۔