• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، رنچھوڑ لائن میں 6 منزلہ عمارت گر گئی

کراچی، رنچھوڑ لائن میں 6 منزلہ عمارت زمین بوس ہونے کے مناظر


کراچی کے علاقے رنچھوڑ لین سومرا گلی میں6 منزلہ عمارت گر گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق رنچھوڑ لین کی سومرا گلی میں پہلے اس عمارت میں دراڑیں پڑین اور اس کے بعد یہ عمارت ایک طرف جھک گئی۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حکام نے عمارت کے رہائشیوں کو فوری طور پر گھروں سے باہر نکل جانے کی ہدایت کی جس کے بعد یہ مخدوش عمارت زمین بوس ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق عمارت کے زمین بوس ہونے سے قبل تمام افراد کو باہر نکال لیا گیا تھا اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم یہاں کے رہائشیوں کا مالی نقصان کافی ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق عمارت کے 25 فلیٹس میں رہائشی موجود تھے اور یہ عمارت 15 سال قبل تعمیر کی گئی تھی۔

زمین بوس ہونے سے قبل عمارت کی گیس اور بجلی منقطع کردی گئی تھی تاکہ کسی ناخوش گوار سانحے سے محفوظ رہا جاسکے۔

عمارت گرنے سے اطراف میں موجود دیگر عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ وہاں کھڑی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی اس کی زد میں آئی ہیں۔

انچارج کراچی میونسپل کارپوریشن ڈیمولیشن ڈپارٹمنٹ نے عمارت کا جائزہ لے کر اسے 20 سے 22 دن میں گرانے کا اعلان کیا ہوا تھا۔

واقعے کے فوری بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔

تازہ ترین