• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزنامہ جنگ کے نمائندے طاہر انعام شیخ کے صاحبزادے کا انتقال

لندن (جنگ نیوز) اسکاٹ لینڈ میں روزنامہ جنگ کے بیورو چیف، جیو ٹیلی ویژن کے نمائندہ اور گورنر پنجاب کے میڈیا کوآرڈینیٹر طاہر انعام شیخ کے صاحبزادے راحیل شیخ قضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں۔ ان کو چند ہفتے قبل نمونیہ ہوگیا تھا۔ اتوار کو وہ ہسپتال میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی جامع مسجد گلاسگو میں ادا کرنے کے بعد انکی تدفین کوونٹری میں کی جائے گی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، اسکاٹ لینڈ کے جسٹس سیکریٹری حمزہ یوسف، انس سرور ایم ایس پی سابق ایڈیٹر جنگ ظہور نیازی، بیلی کونسلر حنیف راجہ، ملک غلام ربانی، بیلی کونسلر ثریا صدیق، بیلی کونسلر حنظلہ ملک، کونسلر شاہد فاروق، کونسلر توقیر ملک، مسلم لیگ ن اسکاٹ لینڈ کے صدر امین مرزا، پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری عبدالمجید اور تحریک انصاف کے صدور میاں علی احمد صوفی و فخر اقبال کے علاوہ دیگر بے شمار افراد نے طاہر انعام شیخ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
تازہ ترین