• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: خاتون منشیات فروش گرفتار، 10 کلو چرس برآمد

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

راولپنڈی میں مبینہ طور پر خاتون منشیات فروش کو گرفتار کر کے 10 کلو چرس بر آمد کر لی گئی۔

راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی پولیس نے خاتون کو مبینہ طور پر مصریال گاؤں حبیب کالونی سے گرفتار کیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والی خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ منشیات لے کر جا رہی تھی۔

حکام  کا کہنا ہے کہ خاتون کا شوہر موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید