• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا پولیس میں بدنامی کا باعث بننے والے17رضاکار برطرف

سرگودھا(اے پی پی) پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے 17رضاکار برطرف ،مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رضاکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائےگی ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر نے پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے رضاروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے مختلف تھانوں میں تعینات 17 پولیس رضاکاروں کو برطرف کردیا، برطرف رضاکاروں سے یونیفارم اور دیگر سامان واپس جمع کرلیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر نے کہا کہ اگر کوئی رضا کار کسی بھی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائےگی، آئندہ یہ برطرف رضاکار کسی تھانہ میں پائے گئے تو متعلقہ ذمہ دار کے خلاف کاروائی ہو گی۔
تازہ ترین