راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے بیشتر علاقے اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، سرد موسم میں اضافے کے باعث خیبر پختونخوا (کے پی کے) کے اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں 7جنوری تک بڑھا دی گئیں جب کہ سندھ میں بھی چھٹیوں میں اضافے کا امکان ہے۔ملک کے پہاڑی علاقوں میں ان دنوں برف ہی برف ہے جب کہ میدانی علاقے برفیلی ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں۔سردی میں اضافے کے باعث کے پی کے انتظامیہ نے اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں 7 جنوری تک بڑھا دی ہیں۔دوسری جانب سردی کی شدت میں اضافے کے بعد محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے بھی سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے کا امکان ہے، اس حوالے سے حتمی فیصلہ منگل کو کیا جائے گا ذرائع کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں ایک ہفتہ مزید اضافہ کا امکان ہے،سیکرٹری اسکولز چھٹیوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کل کریں گے۔