• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کی سی ویو پر کنٹینرز نہ لگانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان بالاخصوص سندھ کے عوام کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے سندھ انظامیہ کو سی ویو پر کنٹینرز لگانے سے سختی سے منع کر دیا ہے۔

سید مراد علی شاہ کا نے نئے سال کے موقع کمشنر کرا چی اور پولیس چیف کو ہدایت جاری کی ہے کہ عوام کو کسی طریقے سے بھی تنگ نہیں کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ نے موٹرسائیل پر لگائی گئی ڈبل سواری سے پابندی ہٹانے کی ہدایت دے دی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے سندھ انظامیہ کو سی ویو پر کنٹینرز لگانے سے سختی سے منع کر دیا 


انہوں نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ یہ شہر اور سی ویو آپ کا ہے اس کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، عزت، محبت اور قانون کے احترام سے نئے سال کی خوشیاں منائیں۔

مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسلحہ اور نشہ آور اشیا کا استعمال نہیں کیا جائے، قانون کا احترام کریں، کسی سے بھی بد تمیزی کرنا ناقبل برداشت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نئے سال کے تحفے کے طور پر ڈبل سواری پر عائد پابندی ہم نے ختم کردی، سی ویو کے لیے ٹریفک نظام کو بہتر بناتے ہوئے ون وے سسٹم کو اپنایا جائے۔

انہوں نے نوجوانوں کو پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ پولیس سمیت کسی کو بھی ہراساں کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مراد علی شاہ نے نئے سال کے جشن سے متعلق کہا ہے کہ نئے سال میں کراچی کے عوام ساحل سمندر پر پُر امن طریقے سے نئے سال کو خوش آمدید کہہ سکتے ہیں، امید ہے کہ 2020 ء سندھ کی خوشحالی کا سال ثابت ہوگا، ہم اس سال بھی صوبے میں بھائی چارے اور امن کو پروان چڑہائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئے سال پر صرف ہلڑبازی نہیں بلکہ ملک کے امن اور خوشحالی کے لیے بھی دعائیں کی جائیں۔

تازہ ترین