• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدنان سمیع بھارت میں معین اختر کو یاد کرنے لگے

سابق پاکستانی گلوکار عدنان سمیع بھارت میں معین اختر کو یاد کرنے لگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں معین اختر کی تصویریں شیئر کیں ۔

معین اختر کے معروف شو  کی ایک تصویر میم کی صورت اختیار کر گئی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ ایک عزیز بھائی، باصلاحیت شخصیت پیارے معین اختر کو میں بہت یاد کرتا ہوں۔‘

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے معین اختر کو شہرہ آفاق برطانوی اداکار و کامیڈین پیٹر سیلر سے ملاتے ہوئے کہا کہ اگر مغرب میں پیٹر سیلر تھے تو مشرق میں معین اختر تھے۔

اپنے ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے معین اختر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کے لیے مغفرت کی دعا کی ۔

تازہ ترین