اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت کو دودھ پلانے والوں کو بعد میں پتہ چلا کہ یہ پولیو زدہ ہے، 2019 ءکا آخری سورج بھی حکومت کی ناکامیوں کا ماتم کرتے ڈوب گیا، نام نہاد عوامی حکومت نے عوامی امنگوں کا خون اور کوئی ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا ، جی ٹی روڈ پر لاہور سے اسلام آباد تک اتنے یوٹرنز نہیں ، جتنے حکومت نے لیے ہیں، حکومت پارلیمنٹ کو بائی پاس اور بے توقیر کر رہی ہے ، فیصلے قومی اسمبلی میں ہوتے ہیں نہ سینیٹ کا اجلاس بلایا جاتاہے، حکومت نے آرڈی نینس جاری کر کے خود ہی نیب کو ” عیب “ ثابت کریاہے ، وزارتوں میں تبدیلی سے کچھ نہیں ہوگا سٹیٹس کو کا خاتمہ کیا جائے ، کشمیرمیں 149 دن کے بدترین کرفیو کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے ہمالیہ سے بھی بلند ہیں۔