• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کر دیا ،جماعت اسلامی گوجرانوالہ

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ ڈاکٹر عبیداللہ گوہر اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ ضلع گوجرانوالہ خالد محمود چہل نے کرپشن کے خاتمے کے لیے جماعت اسلامی کی طرف سے چلائی جانے والی تحریک کے سلسلے میں  مقامی ہوٹل میں مشترکہ پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن نے پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کر دیا ہے کرپشن کے خاتمے کے لیے جماعت اسلامی نے کرپشن فری پاکستان تحریک شروع کر دی ہے۔ جو کرپشن کے خاتمے تک جاری رہے گی رشوت اور سفارش کے کلچر کو بدلنے کے لیے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ انشاء اللہ پاکستان سے کرپشن ختم کر کے پاکستا ن کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔
تازہ ترین