• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،بچی کا گردہ نکالنے والی لیڈی ڈاکٹر کو بچی کے والد نے معاف کردیا

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) نجی ہسپتال میں بچی کا گردے نکالنے والی لیڈی ڈاکٹر کو بچی کے والد نے معاف کرتے ہوئے مقدمہ واپس لینے کا اعلان کردیا ۔اپنے حلفیہ بیان میں پنجگور کے رہائشی محمد طاہر نے کہا کہ21مارچ 2019کو کوئٹہ کے نجی ہسپتال میں میری بیٹی ندا بی بی کا گردہ نکالنے کا واقعہ پیش آیا تھا جسے میں نے میڈیا میں آکر الزام لگایا تھا کہ نجی ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر،ڈاکٹر عالیہ نے بچی کا گردہ بتائے بغیرنکالا ہے اور ڈاکٹر کے خلاف گوالمنڈی تھانے میں ایف آئی آر بھی درج کروائی تھی مجھے اس بات کا علم نہیں تھا، میرے الزامات لاعلمی اور غلط فہمی کا نتیجہ تھے۔ ڈاکٹر نے میری بیٹی کا خراب گردہ نکالاتھا جس کا مجھے علم نہیں ہوالہذا میں ڈاکٹرعالیہ کو معاف کرتے ہوئے مقدمہ واپس لے رہا ہوں ۔ 
تازہ ترین