• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ ، قبضہ کے3 مجرموں کو 3،3سال قید اور 30ہزار روپے جرمانہ

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب چدھڑ نے    قبضہ کے3 مجرموں  کو 3،3سال قید اور مجموعی طور پر 30ہزار روپے جرمانہ اور زمین کے نقصان کی صورت میں ڈیڑھ لاکھ روپے ورثاء کو ادا کرنے کا حکم سنایا ہے جبکہ اس کیس میں ایک ملزم محمد صدیق اشتہاری ہے ملزمان نے کامونکی کے علاقہ لالو پور میں شہری رستم علی کو 3ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضہ کیا تھا جس کے بعد عدالت نے ملزموں پر جرم ثابت ہونے پر سزا کا فیصلہ سنایا ہے سزا سنائے جانیوالے مجرمان میں عبدالحیی ،ذوالفقار علی ، محمد رفیق شامل ہے۔ 
تازہ ترین