گوجرانوالہ،کا مونکی(نمائندہ جنگ،نامہ نگار)سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ محمد وقاص نذیر نے تھانہ علی پور چٹھہ، احمد نگر، سٹی کامونکے اور صدر کامونکے کا سرپرائز وزٹ کیا۔ تھانہ جات کے رجسٹر اورریکارڈ ملاحظہ کیا۔ پولیس افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائیلان کے ساتھ شائستہ رویہ اپناتے ہوئے ان کی داد رسی کی جائے۔