• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ اجلاس، آرمی ایکٹ میں ترمیم منظور


وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع سے متعلق آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں ون پوائنٹ ایجنڈا زیرِ غور آیا۔

اجلاس میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بل کی منظوری دی گئی، ایکٹ میں یہ ترامیم آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع سے متعلق لائی جا رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کی گئی ہے، ترمیم میں آرمی چیف کی مدتِ ملازمت اور توسیع کا طریقۂ کار وضع کیا گیا ہے۔

کابینہ سے منظوری ملنے کے بعد اب یہ بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب اسی حوالے سے سینیٹ کا اجلاس اب سے کچھ دیر بعد شروع ہو گا، جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس بھی آج شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: رانا ثناء اللّٰہ کا کیس وفاقی کابینہ میں زیرِ بحث

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے معصوم اور نہتے کشمیریوں کے ساتھ 5 ماہ سے جاری ریاستی دہشت گردی، بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمان مخالف متنازع قانون سازی، ظلم اور جبر کے خلاف مذمتی قرار داد اتفاقِ رائے سے منظور کی گئی تھی۔

تازہ ترین