• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرعزم لڑکا منفرد ریکارڈ کا مالک بن گیا


اگر کوئی کام کرنے کا عزم ہو تو انسان اپنے مقصد کو حاصل کر ہی لیتا ہے اور اسے کبھی نتائج سے مایوس نہیں ہونا پڑتا لیکن لوگ صرف ایک ورلڈ ریکارڈ ہی گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے کا شوق رکھتے ہیں۔

امریکی ریاست اوڈھایو سے تعلق رکھنے والے شخص نے ایک یا 2 نہیں بلکہ 300 ریکارڈ بنانے کا عزم اپنے ساتھ رکھے ہوئے ہے، جبکہ وہ 100 سے زائد ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔

اس مرتبہ انہوں نے ہاتھ کو پیچھے کرکے اڑتی ہوئی ڈسکس پکڑنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا اور ایک گھنٹے کے دوران بغیر ڈسک گے انہوں نے 2 ہزار 173 ڈسکس کیچ کیں۔

اس دوران انہوں نے بڑی مہارت سے اپنے وزن کو سنبھالتے ہوئے ڈسکس کو پکڑنے کی کوشش کی اور وہ کامیاب ہوتے رہے۔

ڈیوڈ رش نامی اس شخص کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کارناموں کی مدد سے تعلیم کے فروغ کے لیے بنائے گئے اپنے ادارے کی تشہیر چاہتا ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ 14 سو ڈسکس پکڑنے کا تھا تاہم انہوں نے گزشتہ ریکارڈ سے زائد ڈسکس کیچ کرکے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

تازہ ترین