ڈی جی خان(نیٹ نیوز)پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں بارات میں پیسوں کے ساتھ ساتھ موبائل فون کی بارش کردی گئی. تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع ڈی جی خان میں بارات میں دلہا والوں کی جانب سےپیسوں کے ساتھ ساتھ موبائل فون کی بارش کی گئی،لوگ پیسوں کے ساتھ موبائل فون بھی کیچ کرتے رہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پیسوں کے ساتھ موبائل فون دلہا کے بھائی کی جانب سے لٹائے گئے ۔رپورٹ کے مطابق باراتیوں نے کنٹینر سے آدھے گھنٹے تک موبائل فون اور پیسوں کی بارش کی۔