• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے15معاونین خصوصی کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم کے 15معاونین خصوصی کی تعیناتیاں اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔ درخواست میں وزیراعظم عمران خان کےتمام معاونین خصوصی کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں نعیم الحق، فردوس عاشق اعوان، ندیم افضل، علی نواز اعوان، زلفی بخاری، شہزاد اکبر، معید یوسف، عثمان ڈار کی تعیناتی چیلنچ کی گئی۔ 

درخواست میں موقف اپنایاگیا کہ معید یوسف امریکہ کے مختلف تھینک ٹینکس کے ساتھ کام کرچکے ہیں، معید یوسف کی تعیناتی ملک کے مفاد کے برعکس ثابت ہوسکتی ہے۔

اسلام آبادہائیکورٹ میں دائردرخواست میں موقف اپنایا گیا کہ رولز آف بزنس 1973 کے رول 4(6)کے مطابق وزیراعظم کے پاس معائون خصوصی تعینات کرنے کا اختیار ہے، معاونین خصوصی کو فیڈرل منسٹر یا اسٹیٹ منسٹر کا درجہ خلاف قانون دیا گیا، کسی بھی معائون خصوصی کی تعیناتی آئین پاکستان کے آرٹیکل 92کے تحت نہیں کی گئی۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ وزیراعظم کے معاونین خصوصی کو وفاقی وزیر اور وزیر مملکت کا درجہ غیر قانونی قرار دیا جائے، وزیراعظم عمران خان اور کیبنٹ ڈویژن کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے، نیب کو تمام فریقین کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔  

تازہ ترین