پشاور (نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم کو تبدیل کرکے ان کی جگہ پولیس سروس پاکستان گریڈ21کے سینئر آفیسر ثناء ﷲ عباسی کو خیبر پختونخوا پولیس کا نیا آئی جی تعینات کردیا اس سلسلے میں وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویثر ن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ثناء اللہ عباسی آئی جی خیبر پختونخوا تعینات ہونے سے قبل گلگت بلتستان ڈویژن کے آئی جی پولیس تھے ۔ڈاکٹر محمد نعیم کو اس سال فروری میں آئی جی پولیس خیبر پختونخوا کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا تاہم کچھ دنوں سے ان کے تبادلے کی خبریں زیر گردش تھیں جس پر بدھ کے روز انہیں تبدیل کرکے گلگت بلتستان ڈویژن کے آئی جی پولیس ثنائ اللہ عباسی کو خیبر پختونخوا پولیس کا نیا آئی جی تعینات کردیا گیا ہے ۔بتایا گیا ہے خیبر پختونخوا پولیس کے نئے آئی جی کا تعلق سندھ سے ہے اور سندھ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔