• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

نئے سال پر مہنگائی کا نیا سونامی، پٹرولیم اور گیس کے بعد بجلی، آٹا اور دالیں بھی مہنگی

نئے سال پر مہنگائی کا نیا سونامی


اسلام آباد (اے این این ، صباح نیوز) نئے سال پر مہنگائی کا نیا سونامی ، پیٹرولیم اور گیس مصنوعات کے بعد بجلی ، آٹا اور دالیں بھی مہنگی کردی گئیں،

مارکیٹ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 80 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے جس کے بعد 20 کلو تھیلے کی قیمت 1100 روپے تک پہنچ گئی ہے، مارکیٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ گزشتہ ماہ بھی آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا تھا اور گزشتہ ماہ آٹے کا تھیلا 970 روپے تک میں فروخت کیا جارہا تھا،

دوسری جانب مختلف دالوں کی قیمتوں میں 20 سے 40 روپے کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ چینی بھی شوگر ملز کی بندش کیساتھ ہی مارکیٹ سے غائب ہونے لگی اور اس کی قیمت بھی 80 روپے کلو سے تجاوز کرگئی،

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی ایک روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اس اضافے کا اطلاق کراچی کے رہائشیوں پر نہیں ہوگا ،نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی ایک روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جس کا اطلاق ماہانہ 50 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر ساڑھے 14 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑیگا اور یہ اضافہ صارفین سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں جنوری کے بلوں میں وصول کریں گی۔

بجلی کی قیمتوں میں اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔

تازہ ترین