• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمن نے دھرنا دیکر کشمیر کاز پرحکومتی کوشش کونقصان پہنچایا،سید منور شاہ جماعتی، پیر میاں عبدالخالق القادری

لاہور( وقائع نگار خصوصی)موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگرکرکے اقوام عالم کے سامنے بام عروج پر پہنچایا جبکہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں پاکستان کے اندر لانگ مارچ اوردھرنا دیکر اس حکومتی کوشش کو نقصان پہنچایا گیا جے یو آئی ف نے مسئلہ کشمیر کو دنیا کی نظروں سے اوجھل کر نے کی کوشش کی۔ ان خیالات کا اظہار امیر ملت ہاؤس میں پیر سید منور شاہ جماعتی، پیر میاں عبدالخالق القادری ، پیر سید شفیق احمد شاہ، پیرسید عنایت شاہ، پیر سید رشید احمد شاہ، پیر علامہ ذوالفقار مصطفی ہاشمی، پیر سید تنویر بخاری، صاحبزادہ رفیق الحسن، صاحبزادہ سید محمد علی عثمان، صاحبزادہ احسان احمد گیلانی، صاحبزادہ سید فاروق شاہ، الحاج نیامت علی بارا سمیت مشائخ عظام او ر گدی نشینوں نے پریس کانفرنس میں کیا ۔
تازہ ترین