• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

:2019نیب ملتان نے 2ارب کی غبن شدہ رقم خزانےمیں جمع کروائی

ملتان (سٹاف رپورٹر)سال 2019 نیب ملتان کیلئے کامیابیوں کا سال ثابت ہوا ۔ سال 2019 میں نیب ملتان کو 5366 شکایات موصول ہوئیں ۔ بتایا گیا کہ اسی سال نیب ملتان نے تقریبا 2 ارب روپے کی غبن شدہ رقوم قومی خزانہ میں جمع کروائی جن میں سے 45.57 ملین روپے پلی بارگین کےذریعہ جبکہ 1954.47 ملین روپے بلا واسطہ برآمد کئے۔ نیب ملتان نے اسی دوران 55ملزمان کو گرفتار کیا۔ کرپٹ عناصر جنوبی پنجاب کی سادہ لوح عوام کی معصومیت کا فائدہ اٹھا تے ہوئے ان کو دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کیلئے تر نوالہ سمجھتے ہیں جس میں بیشتر عوام کو جعلی ہاوسنگ سکیموں کے نام پر لوٹتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس سال نیب ملتان کی خصوصی توجہ دھوکہ دہی اور ہاوسنگ سکیموں کے فراڈ پر رہی ۔عوام کے اذہان میں شعور اجاگر کرنے کیلئے نیب ملتان نے آگاہی و تدارک کے حوالہ سے بیشتر تقاریب ، سیمینارزاور ریڈیو پروگرامز منعقد کرائے۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی انسداد بد عنوانی دن 9 دسمبر کے حوالے سے 15 روزہ آگاہی و تدارک مہم کے سلسلے میں تعلیمی اداروں کے طلبأ و طالبات کے مابین تقاریر، مصوری، مضمون نویسی، شاعری اور ڈراموں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں نیب ملتان کافی حد تک کامیاب رہا۔
تازہ ترین