ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئرمین راؤ عبدالقیوم نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے علیحدہ صوبے کے وعدے پرا یک اور سال گزاردیا مگر وعدہ وفا نہ ہوسکا۔صوبہ تو درکنار علیحدہ سیکرٹریٹ بھی قائم نہیں ہوسکا۔تحریک صوبہ ملتان نئے سال میں نئے جذبے اورلگن کے ساتھ صوبے کے قیام کی جدوجہد کر تیز تر کرے گی ۔اس حوالے سے پورے خطے میں تمام اضلاع اورتحصیلوں میں تنظیم سازی کا عمل تیز کیا جائے گا جبکہ عوامی شعور کی بیداری کیلئے سیمینار،مذاکرے اورمظاہرے کئے جائیں گے۔وہ تحریک صوبہ ملتان کی سپریم کونسل کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اجلاس میں چوہدری شہزاد فیصل ارائیں،رکن الدین ملتانی،شاہ محمد خان ناصر اورراؤ محمد عارف رضوی شریک تھے۔اجلاس میں تحریک صوبہ ملتان کی تنظیم سازی اور تشہری مہم پر اطمنان کا اظہار کیا گیا۔راؤ عبدالقیوم شاہین نے کہا کہ خطے کی عوام کو باہمی اختلافات بھلا کر متحدہونا ہوگا بصورت دیگر ان کی محرومیاں کبھی ختم نہیں ہوں گی۔ہم خطے کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں۔ہمارے کوئی سیاسی مقاصد نہیں مگر ہم عوامی حقوق کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔