• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارتِ دفاع کا کرنل انعام کو تحویل میں لینے کا اعتراف


لاہور ہائی کورٹ کی راولپنڈی بینچ میں کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ کے لاپتہ ہونےسے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران وزارتِ دفاع نے کرنل انعام کو تحویل میں رکھنے کا اعتراف کیا۔

کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کی۔

وزارتِ دفاع کے نمائندے نے عدالتِ عالیہ کو بتایا کہ کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ہمارے پاس ہیں، ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: انعام الرحیم کی بازیابی کیلئے دائر رٹ پر نوٹس، جواب طلب

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ وزارتِ دفاع یا اس کا کوئی ادارہ کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کو اپنے پاس نہیں رکھ سکتا۔

عدالت نے سرکاری نمائندوں پر برہمی کا اظہار کیا اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو کل پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے کیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی۔

تازہ ترین