• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انعام الرحیم ایڈووکیٹ کی بازیابی کیلئے دائر رٹ پر نوٹس ، جواب طلب

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس طارق عباسی نے کرنل( ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ کی بازیابی کیلئے دائر رٹ پر نوٹس جار ی کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے، انعام الرحیم ایڈووکیٹ کے بیٹے حسنین انعام کی طرف سے واصف خان،انوار ڈار،ملک وحید اختر اور دیگر وکلاء پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب ساڑھے بارہ بجے کالی یونیفارم میں ملبوس افراد ڈبل کیبن گاڑیوں میں آئے اور زبردستی گھر میں گھس کر اسکے والد انعام الرحیم کو اغوا کرکے لےگے،انکو بازیاب کراکر عدالت میں پیش کیا جائے،ان کیخلاف کوئی چارج ہے تو عدالت کو آگاہ کیاجائے، مزید سماعت کل (جمعہ کو) ہوگی۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کے حوالے سے عدالتی فیصلے کی حمایت کرتے ہوئےکہا ہے کہ وکلاء قانون کی بالادستی کیلئے سرگرم اور عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں،حکومت کرنل(ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ کے اغوا کافوری نوٹس لے اور ان کی بازیابی کے لئےہنگامی اقدامات کرے۔
تازہ ترین