• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بار کونسل کی طرف سے کرنل(ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ کے اغوا کی مذمت

لاہور (نمائند جنگ )پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین سید امجد شاہ ، اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی شیر محمد خان نےکرنل (ر)انعام الرحیم ایڈووکیٹ کے اغوا کی مذمت کی ہے جنہیں کل آدھی رات کو آٹھ دس نامعلوم مسلح افراد نے راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ سے اغوا کرلیا۔ 

پولیس کو اطلاع دینے کے باوجود لواحقین انکے ٹھکانے سے بے خبر ہیں۔پاکستان بار کونسل کے عہدیداروں کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کرنل انعام الرحیم کو اس وجہ سے نشانہ بنایا گیا کیونکہ وہ لاپتہ افراد کی برآمدگی کیلئے آواز بلند کرتے رہے ہیں۔ 

ہم حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کرنل انعام الرحیم کو بازیاب کرایا جائے اور اغوا کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ 

دریں اثنا راولپنڈی سے ان کے صاحب زادے حسنین انعام نے تھانہ مورگاہ میں تحریری درخواست دی ہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب ان کے گھر کی گھنٹی بجی، دروازہ کھولنے سے پہلے میں نے پوچھا کون تو ایک آدمی نے اپنا نام علی بتایا، میں نے جیسے ہی دروازہ کھولا آٹھ دس مسلح افراد زبردستی گھر کے اندر داخل ہوگئے اور میرے والد کرنل (ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ کو اسلحے کی نوک پر ان کے کمرے سے زبردستی نکال کر لے گئے۔

تازہ ترین