• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنل(ر)انعام الرحیم ایڈووکیٹ کی بازیابی کیلئے دائر درخواست کی سماعت26دسمبر تک ملتوی

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس طارق عباسی نے کرنل( ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ کی بازیابی کیلئے دائر رٹ پر سماعت 26دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے وزارت دفاع کو جواب جمع کرانےکی ہدایت کی ہے۔ وزارت داخلہ نےجواب داخل کرادیا ہے جس میں کہا گیا ہےپولیس ،رینجر ،کانٹیبلری وغیرہ کے پاس کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ موجود نہیں ہیں۔آرپی او راولپنڈی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کرنل انعام الرحیم کی بازیابی کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہے۔کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ کے بیٹے حسنین انعام کی طرف سے بدھ کومحمد واصف خان، ملک وحید اختر،رانا عبدالقیوم اور ڈاکٹر شہزاد اقبال شام ایڈووکیٹ کےذریعے انعام الرحیم ایڈووکیٹ کی بازیابی کیلئے عدالت عالیہ سے رجوع کررکھا ہے۔
تازہ ترین