آصف زرداری کےخلاف جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنسز میں نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹرسید مدثر نقوی مستعفی ہوگئے۔ مدثر نقوی کے استعفی کے متن کے مطابق انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پرنیب کے ساتھ کام جاری نہیں رکھ سکتے۔
واضح رہے کہ مدثر نقوی جعلی اکاؤنٹس کے لئے بنائی گئی 6رکنی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم کے رکن تھے۔ مدثرنقوی میگا منی لانڈرنگ،پارک لین اور دیگر کیسز میں بھی نیب پراسیکیوٹرکےفرائض انجام دے رہےتھے۔
یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی کو جعلی اکائونٹ کیس میں گزشتہ سال جون میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب انکی ضمانت منسوخ ہوگئی تھی۔ سابق صدر اور انکی ہمشیرہ فریال تالپور کو اپنی نجی کمپنی کے لیے 150ملین روپے کے مبینہ ٹرانزیکشن کے لیے بذریعہ جعلی اکائونٹ استعمال کرنے سے متعلق کیس تھا۔