• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل سیونگز کی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی

نیشنل سیونگز کی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی


نیشنل سیونگز نے بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کردی ہے۔

ڈیفنس سیونگز کا شرح منافع صفر اعشاریہ 28 فیصد کمی کے بعد 10 اعشاریہ 4 فیصد کردیا گیا ہے۔

بہبود اور پنشن سرٹیفیکٹ کا شرح منافع صفر اعشاریہ 24 فیصد کمی کے بعد 12 اعشاریہ 24 فیصد کردیا گیا ہے۔

ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کا شرح منافع صفر اعشاریہ 36 فیصد کمی کے بعد 10 اعشاریہ 56  فیصد کردیا گیا ہے۔

اسی طرح اسپیشل سیونگ کا شرح منافع 11 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے، سیونگ اکاؤنٹ پر شرح منافع صفر اعشاریہ 40 فیصد اضافے سے 8 اعشاریہ 60 فیصد ہوگیا ہے۔

تازہ ترین