• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 یورپین سینٹرل بینک کی صدر نے 64 سال کی عمر میں جرمن زبان سیکھنا شروع کردی۔

دستیاب اطلاعات کے مطابق حال ہی میں تعینات ہونے والی یورپین سینٹرل بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ نے یورپ کی سب سے بڑی معیشت جرمنی کی معاشی ٹرمنالوجیز کو سمجھنے کے لیے جرمن زبان سیکھنا شروع کردی ہے۔

مادام لیگارڈ کا تعلق فرانس سے ہے اور ان کی مادری زبان فرانسیسی ہے۔ وہ بہت اچھی انگریزی بولتی ہیں۔ اس عہدے کے لیے انتخاب سے قبل وہ آئی ایم ایف کی صدر کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہی تھیں۔

لیکن گذشتہ سال یورپین قیادت میں تبدیلیوں کے باعث انہیں یورپین سینٹرل بینک (ای سی بی) کی صدر منتخب کر لیا گیا۔ ای سی بی کا صدر دفتر  جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہے۔

جبکہ دوسری جانب یورپین معیشتوں کی فہرست میں جرمنی اول نمبر پر ہے جس کے باعث نئی صدر نے فیصلہ کیا کہ وہ اس زبان کو خود سیکھیں گی، تاکہ جرمن معاشی اصطلاحات کو وہ بہتر طور پر جان سکیں۔

یاد رہے کہ اکثر یورپین قائدین اپنے ملک کے علاوہ کسی دیگر یورپین زبان سے بھی واقفیت رکھتے ہیں۔

تازہ ترین