• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلوریڈا: ہزاروں فٹ آسمان کی بلندی پر کرتب بازی

فلوریڈا: ہزاروں فٹ آسمان کی بلندی پر کرتب بازی


خطروں سے کھیلنا یوں تو ایڈونچر کے شوقین افراد کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے لیکن کچھ سرے پھرے اپنا شوق اس انداز میں پورا کرتے ہیں کہ دیکھنے والا بھی حیران رہ جائیں اور تعریف کئے بنا رہ نہ سکیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس جانباز کا شمار بھی ایسے ہی خطروں کے کھلاڑی میں کیا جا سکتا ہے جو آسمان کی بلندیوں سے نہ صرف اسکائی ڈائیونگ کا شوق پورا کررہا ہے بلکہ کرتب بازی کا بھی بھرپور انداز میں مظاہرہ کررہا ہے۔

فلوریڈا میں Ian Drennan نامی جانباز نے ہزاروں فٹ بلندی پر جہاز سے چھلانگ لگائی اور پہلے سے اسکائی ڈائیونگ کرتے پندرہ کھلاڑیوں کے بیچ سے گزرنے کا شاندار اسٹنٹ کامیابی سے پورا کیا اور دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

تازہ ترین