• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2019ء کے خوبصورت چہروں میں عمران عباس بھی شامل

2019ء کے خوبصورت چہروں میں عمران عباس بھی شامل


پاکستان شوبز انڈسٹری کے خوبرو اور پرکشش اداکار عمران عباس کو دنیا کے 100 خوبصورت چہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

عمران عباس مذکورہ فہرست میں 66 ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ عمران عباس واحد پاکستانی اداکار ہیں جنہوں نے حتمی فہرست میں جگہ بنائی، اداکار فواد خان بھی اس اعزاز کے لیے نامزد کئے جانے والوں میں شامل تھے تاہم وہ حتمی فہرست میں شامل نہیں کئے گئے۔


100 خوبصورت چہروں کی فہرست میں جگہ بنانے والے عمران عباس نے شاہد کپور، کرسٹیانو رونالڈو، ڈوین جانسن اور ڈینیئل ریڈکلف جیسی مشہور شخصیات کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

اداکار عمران عباس نے یہ خبر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ’ٹی سی کینڈلر کی جانب سے جاری کی جانے 100 خوبصورت مردوں کی فہرست میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اُن کے لیے اعزاز کی بات ہے۔


ہر سال دنیا کے خوبصورت ترین افراد کی فہرست جاری کرنے والے ادارے ’ٹی سی کینڈلر‘ کی جانب سے پاکستان، بھارت، ترکی، ایران، افغانستان، امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے درجنوں ممالک سے اداکاروں، اسپورٹس شخصیات اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کوشامل کیا جاتا ہے۔

انڈیپنڈنٹ کریٹک 1990ء سے دنیا کے پرکشش چہروں کی فہرست مرتب کرتا آرہا ہے۔ عمران عباس اس سال اس فہرست میں شامل ہونے والے واحد پاکستانی ہیں۔

تازہ ترین