• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک تولہ سونا 90 ہزار 8 سو روپے کا ہوگیا


ملک میں سونےکی قدر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ایک تولہ سونا 90 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قدر دوسری مرتبہ بڑھی ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں پہلا اضافہ 550 روپے جبکہ دوسرا اضافہ600روپے کا ہوا ہے۔

یوں دو اضافوں کا مجموعہ 11 سو پچاس روپے بڑھ کر 90 ہزار800 روپے ہوگئی۔

دس گرام سونےکی قدر میں آج 986 روپے اضافے سے77 ہزار 846 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونےکی قدر 1552 روپے ہوگئی ہے۔

تازہ ترین