چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے مزارِ قائدِ اعظم محمد علی جناح پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار مزارِ قائد پر حاضری دی ہے۔
مزارِ قائد آمد پر چیف جسٹس آف پاکستان کو سلامی بھی پیش کی گئی۔
انہوں نے اس موقع پر مزار قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی بھی کیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔