• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو


عراقی ٹی وی نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو جاری کردی، ویڈیو میں گاڑی کو میزائل حملے کا نشانہ بنتے دیکھا جاسکتا ہے۔

عراقی ٹی وی سے نشر کی گئی ویڈیو رائٹرز نے جاری کی، برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کا کہنا ہے کہ فی الحال ویڈیو کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔

دوسری جانب امریکی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے، عراق سے ملحق سرحد پر ایرانی لڑاکا طیارے پرواز کر رہے ہیں جبکہ ایران کے مختلف شہروں میں امریکا مخالف مظاہرے جاری ہیں۔

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ ایران کسی بھی وقت اور کسی بھی انداز میں جواب دینےکاحق رکھتا ہے، امریکا نے بڑی غلطی کی۔

اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ ملٹری ایکشن کا جواب بھی ملٹری ایکشن ہی ہوتا ہے۔

علاوہ ازیں امریکی حملے میں جاں بحق قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی نمازجنازہ بغداد میں ادا کر دی گئی۔

قاسم سلیمانی کی میت ایران روانہ کی جائے گی، ایرانی جنرل کی تدفین اُن کے آبائی شہر کرمان میں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئر پورٹ پر امریکی راکٹ حملے میں ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا انتقام لینے کا اعلان کیا تھا۔

ایک بیان میں آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا۔

تازہ ترین