• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل سلیمانی کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا: خامنہ ای


ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا انتقام لینے کا اعلان کر دیا۔

بغداد میں امریکی راکٹ حملے اور اس کے نتیجے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے ایک بیان میں اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا ہے کہ ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر 3 روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح عراق کے بغداد ایئر پورٹ پر امریکی راکٹ حملے میں ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی پاپولر موبائلائزیشن فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

امریکی فورسز نے ایرانی جنرل سلیمانی کے بغداد ایئر پورٹ پر اترتے ہی امریکی فوج کی جانب سے راکٹ حملہ کر کے انہیں نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: جنرل سلیمانی پر حملہ امریکی دہشتگردی ہے، جواد ظریف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سینیٹر لنزے گراہم نے بھی جنرل سلیمانی پر حملے کی تصدیق کی ہے۔

ایران کے پاسداران انقلاب اور امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے بھی ایرانی میجر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم کے مطابق نشانہ بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین