• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائر یکٹر انفارمیشن گوجرانوالہ کی ہی سیالکوٹ میں امور کی انجام دہی

 سیالکوٹ(نمائندہ جنگ ) سیالکوٹ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کی سیٹ پر بھی ڈائر یکٹر انفارمیشن گوجرانوالہ  ہی امور انجام دے رہے ہیں ۔حکومت پنجاب کی طرف سے ڈپٹی ڈائریکٹر آفیسر غلام عباس کو بطور ڈائر یکٹر انفارمیشن ترقی دے کر گوجرانوالہ لگا دیا گیا جنہوں نے چارج سنبھال کر تقریبا چار ماہ پہلے سے اپنے فرائض کی انجام دہی شروع کر دی ہے مگر ان کی جگہ سیالکوٹ میں کسی کو مقر ر نہیں کیا گیا جس سے سرکاری امور کی ادائیگی میں مشکلات درپیش ہیں او ر اس وجہ سے ڈائر یکٹر انفارمیشن گوجرانوالہ سیالکوٹ سرکاری رہائش میں ہی رہائش رکھنے پر مجبور ہیں۔
تازہ ترین