• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عورت ذات کا سب سے بڑا داعی ہوں، خلیل الرحمان قمر

کراچی (محمد ناصر) مشہورڈرامہ نگار، اداکار اورہدایت کارخلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ میں خود پسندنہیں لیکن ”خلیل الرحمان قمر“ کاعاشق ہوں۔ بچپن میں اپنے محلے کا غنڈہ تھا، عورت ذات کا سب سے بڑا داعی ہوں ۔ منٹو کے مالی دکھ زیادہ تھے اور میرے اخلاقی دُکھ زیادہ ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہو ںنے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں میزبان سہیل وڑائچ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مختلف سوالوں کے جواب میں اُن کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کتنے عشق کئے ہیں یہ ایسا سوال ہے جس کا جواب دیا تو بیوی کے ہاتھوں مارا جاؤں گا۔ شو کے دوران اُن کی اہلیہ روبی ناز کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے گھر کا وہ بچہ ہے جس کا ہم صرف پیمپر تبدیل نہیں کرتے باقی سارے کام ہمیں کرنا پڑتے ہیں۔ پروگرام کے دوران خلیل الرحمان قمر نے گیت بھی گنگنایا۔ پاکستان کے سب سے مقبول ڈرامہ نگار کا تفصیلی انٹرویو ناظرین اتوار کی شب7 بجکر5منٹ پر ملاحظہ کرسکیں گے۔

تازہ ترین