• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،سردار بھوتانی کی ہدایت پر کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان عوامی پارٹی کے زیر اہتمام صوبائی وزیر سردار صالح بھوتانی کی ہدایت پر کشمیریوں کے یوم خودارادیت کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے اتوار کو ریلی نکالی گئی اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر ریلی کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور کشمیری عوام کے حق اور ہندوستان کے خلاف نعرئے بازی کررہے تھے ۔ مظاہرے کے شرکاء سے ارباب شائستہ گل کاسی ، خدا بخش لہڑی ، اجمل کاکڑ ، عقیل بازئی ، پالے خان ، حیدر مسلم ، کامران ناصر ، سردار حبیب کاکڑ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 72 سال سے کشمیری عوام حق خود ارادیت کے لئے جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں ، ہندوستان تمام تر مظالم کے باوجود کشمیری عوام کو ان کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کراسکا ، انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے مقبوضہ کشمیرکی خود مختار حیثیت ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر کو جیل میں بدل دیا ہے، کئی ماہ سے کشمیری عوام اپنے گھروں میں محصور ہیں لیکن ان کی جدوجہد کو کمزور کرنے کی ہندوستان کی تمام کوششیں ناکام ہوچکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کی حمایت کی اور آئندہ بھی یہ حمایت جاری رہے گی ، انہوں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادی سے مطالبہ کیا کہ کشمیرمیں جاری ہندوستان کے مظالم بند کرائے جائیں اور کشمیری عوام کو ہندوستان سے نجات دلائی جائے ۔  
تازہ ترین