پشاور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت پشاور میں پی ٹی آئی حکومت کا واحد میگا منصوبہ پشاور بی آر ٹی منصوبہ تکمیل کے مراحل میں پہنچ گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ منصوبے کے ریچ ون کے تمام 8 بس اسٹیشنوں پرکام مکمل ہو گیاہے پراجیکٹ ترجمان کے مطابق 30سٹیشنوں پر آر ٹی اے سسٹم کی تنصیب کا کام شروع کردیاہے۔ بی آر ٹی کے 30سٹیشنوں پر آر ٹی اے سسٹم کی تنصیب کا کام شروع کردیاہے بی آر ٹی کے بسوں پرپہلے سے ہی یہی سسٹم نصب ہے سسٹم کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں ، موبائل ایپلی کیشن کے آلات بھی نصب کرنا شروع کردیئے ہیں۔ پراجیکٹ کے ترجمان کے مطابق بی آر ٹی میں انٹیلی جنس سسٹم ( آئی ٹی ایس ) کی تنصیب بھی شروع کردی گئی ہے اس سسٹم کے ذریعے مسافروں کو کارڈ ملے گے آئی ٹی ایس ریچ ون کے تمام سٹیشنوں پر نصب کرنا شروع کردیا ہے مرحلہ وار طورپرتمام سٹیشنوں پر اسے نصب کیا جائے گا جس سے بی آر ٹی کے تمام ماحول محفوظ ہو گا ہر سٹیشن پر اس سسٹم کے لئے خصوصی رومز کی تعمیر کاکام مکمل کیا گیاہے اس سسٹم کے ذریعے مسافرو ں کاڈیٹا رکھا جائے اور کارڈ میں لوڈ بھی اس سسٹم کے ذریعے ہو گا۔