ایرانی جنرل قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور ان کے دیگر ساتھیوں کی نماز جنازہ تہران میں ادا کردی گئی ہے۔
ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ رہبر اعلیٰ آیت اللّٰہ خامنہ نے پڑھائی۔
نماز جنازہ میں صدر، پارلیمنٹ کے اسپیکر، عدلیہ کے سربراہ ، علمائے کرام، ایران کے اعلی سیاسی و عسکری حکام و شخصیات اورعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیے:امریکا کی خوشی جلد سوگ میں تبدیل کر دیں گے
قاسم سلیمانی کی تدفین کل ان کے آبائی شہر کرمان میں ہوگی۔
واضح رہے کہ جمعہ کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکا کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر القدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس جاں بحق ہوگئے تھے۔