مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور خام تیل کی قیمت 70 ڈالرفی بیرل کی سطح تک پہنچ گئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر51 سینٹ کا اضافہ ہوا ہے۔
جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد ساے ابھی تک برینٹ خام تیل میں 4 ڈالرفی بیرل کا اضافہ ہو چکا ہے۔
دوسری جانب امریکا، ایران تناؤ پر جاپان کی منڈیوں میں بھی مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے اور نکی انڈیکس میں ایک اعشاریہ 66 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے۔