پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ نے اسکولوں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ کے صدر پروفیسر ابرار کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ اسکولوں میں تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ واپس لیا جائے، سردی کے باعث اسکولز کے اوقات تبدیل کیے جاسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پنجاب کےاسکولوں میں سردی کی چھٹیوں میں اضافہ
پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ پڑھائی کے حوالے سے یہ وقت بچوں کے لیے اہم ہے، میٹرک کے امتحانات 22 فرروی سے ہوں گے، تاریخ میں توسیع کی جائے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں سردی کی شدت بڑھنے کے باعث سرکاری و پرائیویٹ اسکولز 12 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔