پنجاب میں سردی کی شدت بڑھنے کے باعث سرکاری اسکول 12 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہےپنجاب میں سردی میں اضافے کے باعث تمام سرکاری اسکول 12 جنوری تک بند ر کھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر میں تمام سرکاری اسکول اب 13 جنوری سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آج سے کھل گئے تھے، اس سال شدید سردی کے باعث 20 دسمبر سے 5 جنوری تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔
اسکول ایجوکیشن پنجاب کے وزیر مراد راس سمیت محکمہ تعلیم کے حکام نے چھٹیوں میں مزید اضافے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے آج سے کھل جائیں گے اور تدریسی سرگرمیاں معمول کے مطابق شروع ہوجائیں گی۔