کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سنیٹر سراج الحق ایک روزہ دورے پر آج خضدار پہنچیں گے، دورے کے دوران صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی،جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمٰن بلوچ ، نائب امراء ڈاکٹر عطاء الرحمٰن،حافظ محمد اسماعیل مینگل،صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر بھی ان کے ہمراہ ہوں گے،سنیٹرسراج الحق خضدار میں قبائلی عمائدین ، سیاسی رہنماؤں سمیت جماعت اسلامی کے ذمہ داران و ارکان سے ملاقاتیں اور مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے۔