کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)گوادر کے سمندر میں شکار کیلئے جانے والےدوسرے نوجوان کی لاش بھی گرانی بیٹ کےساحل سے برآمد ہو گئی ۔لیویزکے مطابق چٹگان کا رہائشی دو دوست ظہیر احمد اور عثمان یکم جنوری کو چٹگان کے ساحل سے کشتی میں مچھلی کے شکار کیلئے گئے تھے ان کی کشتی طوفانی ہواؤں کی وجہ سے لاپتہ ہو گئی تھی دونوں کی تلاش ریسیکو ٹیم کر رہی تھی تین جنوری کو ظہیر احمد کی لاش گنز کے ساحل سے ملی تھی جبکہ عثمان لاپتہ تھا پشکان کے قریب گرانی بیٹ کے مقام پر ساحل کنارے عثمان کی بھی لاش ملی گئی۔