• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف اور اتحادیوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

تحریک انصاف اور اتحادیوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس


وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف اور اتحادیوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاک آرمی، نیوی اورفضائیہ کے ایکٹس میں ترامیم کے بل پرمشاورت ہوئی۔

اجلاس میں وفاقی وزرا، اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ نے شرکت کی  جبکہ اتحادی جماعتوں کے ارکان بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔

ذرائع کے مطابق لیگل ٹیم نے قومی اسمبلی میں پیش کیے جانےوالے بلزپربریفنگ دی۔

پارلیمانی کمیٹی کے فوری بعد قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگا۔تمام ارکان کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مائزہ حمید پی ٹی آئی کے اجلاس میں پہنچ گئیں

مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے بیک وقت پارلیمانی پارٹی اجلاس جاری تھے کہ ن لیگی رہنما مائزہ حمید غلطی سے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پہنچ گئیں ۔

سیکورٹی عملے نے انہیں بتایا کہ میڈم مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کمرہ نمبر 5 میں ہے ۔

تحریک انصاف کی شاندانہ گلزار نے مائزہ حمید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس میٹنگ میں ہی آجائیں ایک ہی بات ہے جس پر مسلم لیگ نون کی مائزہ حمید مسکرا کر کمرہ نمبر پانچ کی جانب روانہ ہوگئیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے متفقہ طور پر سروسز چیفس (مسلح افواج کے سربراہان) اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی مدت ملازمت سے متعلق تینوں بلز کو منظور  کئے تھے۔

یہ بلز آج  قومی اسمبلی میں ووٹنگ کیلئے پیش کیے جائینگے۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے بل کی منظوری کے موقع پر کہا تھا کہ اس معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر تھیں، کوئی ٹریک سے پیچھے نہیں ہٹ رہا، ہمیں افواہوں سے گریز کرنا چاہیے، تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں اور مسلح افواج کیساتھ کھڑی ہیں۔

تازہ ترین